حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ شب زائرین اربعین اور زائرین حرم حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے استقبال کے لیے منعقد موکب پر شرپسندوں اور مشتعل افراد کے وحشیانہ حملے میں دو بسیجیوں پر چاقو سے وار کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
مختلف سڑکوں سے عقب نشینی کے بعد، شرپسند عناصر "آبکو" نامی روڈ پر پہنچے اور ایک موکب پر حملہ کرنے اور اسے آگ لگانے کا ارادہ کیا۔ اس جواب میں انہیں لوگوں کا سامنا کرنا پڑا اور حملہ کرنے والوں میں سے ایک کہ جس نے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا اور ٹوپی پہن رکھی تھی، ایک شخص پر حملہ کیا اور اس کے بازو پر چاقو سے دو وار کئے اور اس کے بعد سینے پر چاقو سے وار کیا اور فرار ہوگیا۔ تا ہم سیکورٹی فورسز کی کوششوں کے بعد اس حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رسول دوست محمدی زخموں کی تاب نہ لا سکے اور ہسپتال پہنچ کر شہید ہو گئے۔